ابھی ٹینکیاں نہ بھروائو کیونکہ۔۔؟۔

Published on September 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 430)      No Comments

4
اسلام آباد (یو این پی)  حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوسطاً 3 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ اوگرا کی طرف سے قیمتوں میں کمی کی سمری ملتے ہی فیصلہ سنا دے گی، ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کا فائدہ اب عوام کو دیا جائے گا اور اس بات کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں بھی کیا گیا تھا، اوگرا حکام نے بتایا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 3 روپے فی لیٹر کم ہو گی، ڈیزل کی قیمت اڑھائی روپے اور اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور فرنس آئل کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہو گی، حکومت کے یہ فیصلہ 30 ستمبر کو ہی سنائے گی۔ واضح رہے کہ اسی روز پی ٹی آئی رائے ونڈ میں جلسہ کر رہی ہے جس کے اثرات کے خاتمہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes