بوریوالہ میں درزیوں نے ’’سلائی ‘‘کے ریٹ بڑھا دیئے

Published on June 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 727)      No Comments

05
بوریوالہ(یو این پی ) عید کی آمد سے قبل ہی درزیوں نے سلائی کے ریٹس بڑھا دیئے، رمضان کے پہلے ہفتہ میں ہی لوگوں کے کپڑے سینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بکنگ ہوچکی ہے اور اس کیلئے اپنی دکانوں پر سلائی کا کام بند ہے کے بورڈ آویزاں کردیئے ہیں اور جو لوگ کپڑے سلانے کیلئے جاتے ہیں ان سے سلائی کے 700 سے 800 روپے فی سوٹ طلب کیا جارہا ہے۔ لوگوں کو یہ کہہ کر جواب دیا جارہا ہے کہ کام بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مجبوراً ہم سوٹ نہیں لے رہے تاہم جو گاہک زیادہ اصرار کرتا ہے اس کے سوٹ سلائی کیلئے لے لئے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy