آزاد کشمیر میں 48 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا ایک بھی کیسز رپوٹ نہ ہوا

Published on April 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 277)      No Comments

مظفرآباد (یواین پی) آزاد کشمیر میں 48 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا ایک بھی کیسز رپوٹ نہ ہوا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کرونا سے بچائو کیلئے بھرپور اقدامات کرنے اور تعاون کرنے پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہآزاد کشمیر میں بدھ اور جمعرات کو کرونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔.محکمہ صحت آزاد کشمیر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں 5 مزید مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ یوں قرنطینہ سے 95 مزید افراد کو ٹیسٹ منفی آنے پر گھر بھیج دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں کورونا کے سب سے کم مریض آزاد جموں وکشمیر میں ہیں اور کرونا سے بچائو کیلئے بھرپور اقدامات کرنے اور تعاون کرنے پر حکومت پاکستان کے شکرگزار ہیں۔وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت نیشنل کوآرڈینینشن کمیٹی کے اجلاس میں تجویز دی کہ پی فائیو ممالک اور دیگر دوست ممالک کو ہندوستان کی اس مکروہ چال کے بارے میں آگاہ کیا جائے کہ وہ کس طرح مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھانے میں مصروف ہے ۔ ہندوستان کا بیان کہ پاکستان آزادجموں وکشمیر میں کورونا کے مریضوں کو زبردستی بھیج رہا ہے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔افواج پاکستان آزادکشمیر میں عوام کی حفاظت کیلئے ہیں اور کنٹرول لائن کی خونی لکیر کے دونوں جانب بسنے والے کشمیری پاک فوج سے پیار کرتے ہیں۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے کیسز کی تعداد 6 ہزار 919 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3291، سندھ میں 2008، کے پی کے میں 912، اسلام آباد میں 145، بلوچستان میں 280، گلگت بلتستان میں 237 ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题