آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے:شہبازشریف

Published on June 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

11
لاہور(یو این پی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور ملک میں امن قائم ہوا ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے پاک سرزمین تنگ کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آپریشن ضرب عضب کے کامیابی سے 2 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاک افواج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے بہادر افسروں اور جوانوں نے جرأت اور دلیری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے افسر اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں اور قوم اپنے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب ہمت، جرأت اور بہادری کی عظیم داستان ہے جس کے نتیجے میں قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔آپریشن ضرب عضب میں اب تک ہونے والی شاندار کامیابیوں کا سہرا پاک افواج کے سر ہے ۔ آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کی لازوال قربانیاں پیش کر کے پاکستان کو محفوظ بنایا ہے اور انشاء اللہ اس آپریشن سے پاکستان ہمیشہ کے لیے ایک پر امن ملک بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی ہے اور لازوال قربانیاں دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ،بلاشبہ پاکستان کی مسلح افواج آپریشن’’ ضرب عضب‘‘ میں لا زوال قربانیاں دے رہی ہے اورپوری قوم کو ان قربانیوں پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے ہیرو ہیں اور18کروڑ عوام اپنا آج قوم کے کل کے لئے قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy