لاہور ہائی کورٹ نے نیب کو راجا پرویز اشرف کے خلاف کارروائی سے روک دیا

Published on June 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

index
لاہور(یو این پی)لاہورہائیکورٹ نے نیب کو سا بق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کیخلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے نیب کی طرف سیان کی طلبی کینوٹس معطل کر دیئے۔بدھ کولاہورہائیکورٹ کے2رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی نیب کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔ سابق وزیراعظم کیوکلا کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ نیب راجا پرویز اشرف کو سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔راجا پرویز اشرف نے پاناما لیکس کے معاملے پرنواز شریف سے استعفی مانگا تھا جس کے بعد نیب نے انہیں جھوٹے الزامات لگا کر طلب کرلیا۔ عدالت نے نیب کو سابق وزیراعظم کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیااورنیب کی طرف سے پرویز اشرف کی طلبی کے نوٹس معطل کر دیئے۔ عدالت نے چیئرمین نیب سے جواب شکوہ بھی طلب کر لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题