پاک افغان سرحد، پاک فوج کی بھاری نفری کے ساتھ اسلحہ بھی پہنچا دیا گیا

Published on June 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

111
چمن (یو این پی) پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد سرحد پر پاک فوج کی بھاری نفری کے ساتھ بھاری اسلحہ بھی پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر افغان فورسز کے جانب سے اندھا دھند فائرنگ کے باعث پاک فوج کے ایک میجر کو شدید زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو بعد میں زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے جس کو کوئٹہ میں سپردخاک کیا گیا اس واقعے کے بعد سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا جس کے وجہ سے چمن پاک افغان سرحد کو سیل کر دیا گیا تھا مسافروں کے ساتھ مکمل قانونی دستاویزات ہونے کے بعد چھوڑا جا رہا تھا سرکاری دستاویزات نہ ہونے کی صورت میں گھنٹوں تک سرحد کی راہ تکتے رہے اور باڈر کراس نہ کرسکے ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سرحد پر بھاری اسلحہ پہنچا دیا گیا اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ سرحد کے حفاظت شروع کر دی گئی غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے والوں کیلئے سرحد مکمل بند رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا اور ہزاروں کی تعداد میں مسافر باڈر کے آس پاس جمع ہوگئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题