تیزی سے مقبول ہوتی جگمگاتی پلکیں

Published on June 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments


اسٹاک ہوم: (یو این پی)آج کل دنیا بھر میں ہر روز کہیں نہ کہیں کوئی نیا فیشن دیکھنے کو ملتا ہے اور ان میں سے بعض فیشن عجیب و غریب دکھنے کے باوجود اس قدر مقبول ہو جاتے ہیں کہ ان کا ٹرینڈ چل پڑتا ہے اور ایسا ہی ایک فیشن متعارف ہوا ہے سویڈن میں جہاں برقی قمقموں والی مصنوعی پلکوں کی ہر جگہ دھوم مچی ہوئی ہے۔سوئیڈن کے ڈیزائنر ٹائن فین نے پلکوں پر چپکانے والی مصنوعی ایل ای ڈی پلکیں متعارف کرائی ہیں جو خواتین ماڈلز میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ ان پلکوں پر نیلی، ہلکی نیلی، سفید، پیلی، سرخ یا گلابی رنگت کی چھوٹی چھوٹی ایل ای ڈیز لگائی گئی ہیں جو مختلف انداز میں روشنی خارج کرتی ہیں۔ یہ روشنیاں مختلف انداز سے جلتی بجھتی ہیں اور سر کی جنبش، ڈانس اور چھوٹے وقفوں کے لیے ٹمٹماتی نظر آتی ہیںحال ہی میں ان پلکوں کو ایک مقابلے میں ایڈیٹر چوائس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان جگمگاتی پلکوں کی ویڈیوز بھی موجود ہیں اور لوگ ان میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ ایل ای ڈی سے جلنے والی ان پلکوں کو باریک تار سے سر کی پشت پر لگی ایک بیٹری سے چلایا جاتا ہے۔ایل ای ڈی پلکیں عام گوند سے چپک جاتی ہیں جب کہ بیٹری اور تار نظر نہیں آتے تاہم ماڈلز نے آنکھوں کے اوپر کی پلکوں پر لگائی جانے والی برقی روشنیوں کو قدرے غیر آرام دہ قرار دیا ہے کیونکہ اس کے وزن سے پلکوں پر اضافی بوجھ پڑ جاتا ہے جو تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ لیکن ماڈلز نے ایل ای ڈی پلکوں کی بیٹری کو پسند کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی بیٹری 4 گھنٹے تک کارآمد رہتی ہے۔ٹائن فیم کے مطابق لائٹ والی مصنوعی پلکیں ابھی بازار میں دستیاب نہیں لیکن رواں برس کے اختتام تک یہ مارکیٹ میں دستیاب ہوں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog