گرانفروشی کی بجائے اللہ کی خوشنودی کے لیے عوام کو اشیائے خوردونوش سستے داموں مہیا کریں ڈی سی او علی اکبر بھٹی

Published on June 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

vi
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے تاجروں سے کہا ہے کہ وہ ماہ رمضان المبار ک کے دوران گرانفروشی کی بجائے اللہ کی خوشنودی کے لیے عوام کو اشیائے خوردونوش سستے داموں مہیا کریں اور اپنے منافع میں کمی کرکے اپنی نیکیوں میں اضافہ کریں ماہ رمضان المبارک کے دوران ؁گرانفروشی پر ضلع بھر کے1145 دکاندارں کو 10لاکھ45ہزار800 روپے جرمانہ کیا گیا ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی، اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید شفقت رصا، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی،ایس این اے شیخ محمد خرم سلیم،ای اے ڈی اے لال خان ،ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی ایم او بوریوالا رانا نوید علی ، جنرل سیکریٹری انجمن تاجران راؤ خلیل احمد ،صدر کریانہ ایسوسی ایشن محمد اسلم مدنی اور دیگر تاجر و افسران،،پرائس مجسٹریٹس شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ جائز منافع ہر تاجر یا دکاندار کا حق ہے لیکن گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری ہر گز قابل برداشت نہیں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں تاجر تنظیموں کے عہدیداروں اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے بہترین معیار کی حامل اشیاء کے مقرر کئے جاتے ہیں لیکن بعض تاجر کوالٹی کے نام پر صارفین کا استحصال کرتے ہیں جس کے سد باب کے لیے پرائس مجسٹریٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ناجائز منافع خورری اور گرانفروشی کا سد باب کریں انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ گرانفروشی کے سد باب کے لیے کارروائی ضروری کریں البتہ جس ریڑھی بان ، خوانچہ فروش، قصاب یا دکاندار کا جرمانہ کرتے ہیں اس کی مالی حثیت اور اس کی دکان میں موجودمال کو مدنظر ضرور رکھیں کمزور مالی حثیت کے مالک خوانچہ فروش یا دکاندار کو بھاری رقوم کے جرمانے بھی ظلم کے مترادف ہیں انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے مقر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کرائیں اور ریٹ لسٹیں نمایاں مقام پر آویزاں کرائیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog