شریف حکمران نوے والی سیاست سے باز رہیں ورنہ اب جیل جانا پڑے گا احسن سردار بھٹی

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

images
بورے والا(یواین پی)تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی احسن سردار بھٹی نے کہا کہ موجودہ جمہوریت شہید بی بی کے خون کی مقروض ہے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اب 1990 والی سیاست سے باز رہیں نہیں تو اب عرب نہیں جیل جانا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی بی شہید کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمرزا غلام محبوب ربانی،چوہدری عبدالستار، جنرل سیکرٹری پی پی پی غلام مرتضیٰ چوہان،نعیم احمد نعیم،محمد فاروق،محمد حفیظ طور اور دیگر موجود تھے مقررین نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس پر ہٹ دھرمی کا مشورہ دینے والے میاں نواز شریف سے مخلص نہیں اگر وہ احتساب میں نہیں آتے تو کسی اور کا کیا احتساب کریں گے پیپلز پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہے احتساب سب کا ہونا چاہئے اور وزیراعظم سے اس کا آغاز ہونا چاہئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر جمہوریت کے مزے لینے والے یہ بھی یاد رکھیں موجود ہ جمہوریت بی بی شہید کے خون پر کھڑی ہے بھٹو خاندان نے ہمیشہ پاکستان اور جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں جسے آنے والی نسلیں بھی فراموش نہیں کر سکتیں انہوں نے کہا کہ اب بلاول بھٹو اپنی ماں کے ادھورے خواب مکمل کرنے آگیاہے اور وہ ہی ہے جو نوجوانوں کا ،کسانوں کا ،مزدوروں کا حقیقی قائد ہے بلاول ہی اصل تبدیلی ہے جو آکر رہے گی انہوں نے کہا کہ بی بی نے ہمیشہ جمہوریت کی بات کی اب پیپلز پارٹی چاہتی ہے حکومت مدت پوری کرے اگر حکومت قبل از وقت جاتی ہے تو اس کے ورزاء اور مشیر اس کے ذمہ دار ہوں گے اس موقع پر بی بی شہید کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题