شجرکاری مہم کے تحت ہر بشر دو شجر کا پیغام ہر سطح پرعام کریں فرخ رضوان

Published on August 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

ادارہ میں زیر تربیت خواتین کو پودے لگانے کی ترغیب دیں تاکہ پیغام گھر گھر پہنچے
فیصل آباد (یو این پی)وزیر اعظم کے ٹین بلین ٹری منصوبے کے سلسلے میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرفرخ رضوان نے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زار سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے سبزہ زار میں پودا لگایا۔مینجر صنعت زار زاہدہ ناز،سوشل ویلفیئر افسران اور این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے افسران سے کہا کہ وہ شجرکاری مہم کے تحت ہر بشر دو شجر کا پیغام ہر سطح پرعام کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جاسکیں اس ضمن میں این جی اوز کے نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کریں۔انہوں نے مینجر صنعت زار سے کہا کہ ادارہ میں زیر تربیت خواتین کو پودے لگانے کی ترغیب دیں تاکہ پیغام گھر گھر پہنچے اور مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ لگائے جانے والے پودوں کی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنائیں تاکہ وہ نشوونما پائیں اور ماحول کو خوشگوار بنایا جاسکے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ گھروں اور اردگردلانز میں دستیاب جگہوں پر شجرکاری کو فروغ دیں اوردیگر شہریوں کو بھی مہم میں شریک کریں۔مینجر ادارہ نے بتایا کہ صنعت زار میں دستیاب اراضی پر پودے لگانے کا عمل جاری ہے۔انہوں نے درختوں کی اہمیت وافادیت پر بھی روشنی ڈالی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes