نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اساتذہ کرام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں چوہداری طاہر امین

Published on July 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 138)      No Comments

اوکاڑا(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہداری طاہر امین نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام معمار قوم ہیں نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اساتذہ کرام کی خدمات ناقابل فراموش ہیں اساتذہ کرام کی محکمانہ ترقی ان کا حق ہے اور میرٹ پر ان کی ترقی کے لئے محکمہ تعلیم اور انتظامیہ نے بروقت اقدامات کئے ہیں جو کہ ان کی محنت،لگن اور بچوں کے پڑھانے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کا اعتراف ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اساتذہ کرام کو محکمانہ ترقی کے آرڈز دئیے جانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد نے ترقی حاصل کرنے والے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرہ کی متوازن ترقی کے لئے اساتذہ کا کردار انتہائی اہم ہے طالبعلموں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نپٹنے کے قابل بنانے کے لئے اساتذہ کرام جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں انہوں نے اس موقع پر گریڈ15سے گریڈ16میں ترقی حاصل کرنے والے 32اساتذہ کرام گریڈ 14سے گریڈ15میں ترقی پانے والے 145اساتذہ کرام،جونیئر کلرک سے سنیئر کلرک کا عہدہ حاصل کرنے والے 11سرکاری ملازمین اور سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدہ پر ترقی پانے والے 3سرکاری ملازمین کو ترقی کے آرڈرز دئیے گئے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes