انسداد ڈینگی کے لئے حالیہ بارشوں کے موسم میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

Published on January 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے حالیہ بارشوں کے موسم میں مزید احتیاط کی ضرورت ہے ڈینگی مچھر کو ختم کر نے کے لئے ہمیں جذبہ ،ہمت اور لگن سے کام کرنا ہے انہوں نے کہاکہ ہر شخص انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرے سرکاری محکمے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طے شدہ ایس او پیز کی پیر وی کریں موجودہ حالات میں مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے ہمیں ماحول کو خشک رکھنا اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مثالی بنانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات بہت اہم اور ضروری ہیںانسداد ڈینگی کے لئے ہم سب کو مل کام کرنا ہو گا تا کہ ہم ملک کو ڈینگی فری کر سکیںانہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔اس مو قع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈسٹر کٹ انٹا مالو جسٹ محمد اقبال نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کو ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقداما ت پر بریفنگ ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy