اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے گندم خریداری مرکز سیٹ تھری کا دورہ کیا

Published on April 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے گندم خریداری مرکز سیٹ تھری کا دورہ کیا اور باردانہ کی تقسیم اور گندم خریداری کا ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے سنٹر پر گندم کا وزن اور نمی چیک کی اور موقع پر موجود کسانوں میں باردانہ بھی تقسیم کیا۔انہوں نے گزشتہ روز سمگلنگ کی غرض سے پکڑی جانیوالی گندم کی سنٹر پر آف لوڈنگ بھی کرائی اور کہا کہ گندم خریداری مہم کو مکمل شفاف بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے اور انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy