پی کے ایل آئی کو ایک بہترین ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن بنائیں گے‘یاسمین راشد

Published on September 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments


لاہور(یواین پی) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا،جس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی،ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،چیئرمین بورڈ آف گورنرز پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرجاوید رضاگردیزی،ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈار،میاں زاہدالرحمن،پروفیسرجاویدچوہدری اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ڈاکٹرمرتضی کے علاوہ دیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ اور پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈین پی کے ایل آئی پروفیسرڈاکٹرفیصل ڈارنے پی کے ایل آئی اور ڈاکٹرمرتضی نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ شاندارفرائض سرانجام دے رہاہے۔حکومت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ کو درست سمت پر گامزن کردیاہے۔حکومت پی کے ایل آئی کو عوام کیلئے سودمندبنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔حکومت پی کے ایل آئی پنجاب سمیت پاکستان کی عوام کیلئے سودمندبنانے کیلئے کوشش کررہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پی کے ایل آئی مکمل فعال بناکرعوام کے کروڑوں روپے بچائے گئے۔پی کے ایل آئی کو ایک بہترین ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن بنائیں گے۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرنسپلانٹیشن اتھارٹی کو جدیدخطوط پراستوارکیاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب میں انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت کے مکروہ کاروبارمیں ملوث عناصرکے خلاف سخت ایکشن لیاجارہاہے۔ 40سے زائد ملزمان کے ٹرائلز عدالت میں جاری ہیں۔پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی انسانی اعضاء کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ایجنٹس،سہولت کاروں اور ڈاکٹرزکے خلاف کارروائی کررہی ہے۔عوام کی سہولت کی خاطرملتان،راولپنڈی اور فیصل آبادمیں پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کے سب آفسزقائم کئے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes