قومی مقاصد کے حصول کیلیے ہر صورت دہشتگردوں کا صفایا کرنا ہے، سربراہ پاک فوج

Published on June 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

05
راولپنڈی(یواین پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دشمن دہشت گردی سے ہمارے ملک کوعدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں قومی مقاصد کے حصول کے لیے ہر صورت دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پیشہ وارانہ امور اور سیکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا جب کہ شرکا کو انٹیلی جنس آپریشنز کی تفصیلات بھی بتائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog