بیسویں فیفا ورلڈ کپ میں (آج)چار میچوں کے فیصلے ہوں گے

Published on June 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments
06
برازیلیا ۔۔۔ بیسویں فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) بدھ کو مزید چار میچوں کے فیصلے ہوں گے۔ برازیل میں جاری میگا ایونٹ میں دنیائے فٹ بال کی ٹاپ ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، اسی حوالے سے آج بدھ کو مزید چار میچز کھیلے جائیں گے۔ گروپ ایف کے پہلے میچ میں نائیجیریا کی ٹیم ارجنٹائن کے مدمقابل ہو گی یہ میچ پورٹوالیگری کے مقام پر رات نو بجے شروع ہوگا جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ بوسنیا اور ایران کے درمیان کھیلا جائے گا جو ایل سلواڈور کے مقام پر رات نو بجے شروع ہوگا۔ تیسرا میچ گروپ ای کی ٹیموں ہونڈراس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان مناؤس کے مقام پر رات ایک بجے شروع ہوگا جبکہ اسی دن کا چوتھا اور آخری میچ گروپ ای ٹیموں ایکواڈور اور فرانس کے درمیان ریوڈی جنیرو کے مقام پر رات ایک بجے شروع ہوگا۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog