کسٹم ٹیکس ادا نہ کرنے اور جعلی نمبروں کی حامل گاڑی کو دو دن بند رکھنے کے بعد چھوڑ دینا حیران کن ہے ،سماجی حلقوں کی تشویش

Published on June 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 432)      No Comments

13
جھنگ(یواین پی)ضلع کے ادارہ کسٹم میں بے ظابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔کسٹم ٹیکس ادا نہ کرنے اور جعلی نمبروں کی حامل گاڑی کو دو دن بند رکھنے کے بعد چھوڑ دینا حیران کن ہے ،سماجی حلقوں کی تشویش ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایک ہائی روف بس جس کے مالکان نے نہ تو اس ہائی روف کا کسٹم ٹیکس ادا کیا ہے بلکہ ہٹ دھرمی یہ کہ اس کا نمبر ایل ای ایس -6580 کی بھی جعلی پلیٹ لگا رکھی ہے۔ہائی روف جب شہری حدود میں داخل ہوئی تو اسے ضلعی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے افسروں نے پکڑ کر بند کر دیا جس پر واضح طور پر انکشاف ہوا ہے کہ یہ گاڑی سمگل شدہ ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑی دو دن تک ادارے کی حدود میں کھڑی رہی اور پھر بغیر کاغذات پورے کئے دو روز بعد ہی چھوڑ دی گئی جبکہ بلا مبالغہ مبینہ طور پر گاڑی کے نمبر والے کاغذات پر لکھے چیسی نمبر اور گاڑی پر کنندہ چیسی نمبر الگ الگ ہیں جن کا شور افسروں نے بھرے مجمع میں اٹھایا تھا ۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے پانچ لاکھ روپے کی خطیر رقم رشوت لے کر اس گاڑی کو چھوڑ دیا ہے اور کیس بھی رفع دفع کر دیا ہے جب اس بارے میں میڈیا کے نمائندوں نے کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے افسروں سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کسی بھی قسم کا مؤقف دینے سے انکار کر دیا ۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پہلے ہی دہشتگردی کی اطلاعات بہت زیادہ ہیں اور ایسے وقت میں سمگل شدہ گاڑیوں کا ملک کے اہم شہروں میں سفر کرنا سنگین تشویش کا باعث ہے ۔انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے جلد سے جلد کاروائی کرتے ہوئے ذمہ داران کو انجام تک پہنچائیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme