دریاؤں کی طغیانی سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تراقدامات پیشگی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں مومن آغا

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

Capture
جھنگ(یواین پی)ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن آغا نے کہا ہے کہ آئندہ موسم برسات میں دریاؤں کی طغیانی سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے تمام تراقدامات پیشگی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ انہار سمیت دیگرتمام متعلقہ محکمے آپس میں مسلسل رابطہ رکھیں اور حفاظتی بندوں کومزید مضبوط بنانے کا کام فوری طور پر مکمل کر لیا جائے تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔چائنیزانجینئرز اور ورکرز کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کیلئے تمام تر ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔ انہوں نے یہ با ت ضلع جھنگ کے دورہ کے دوران تحصیل اٹھارہ ہزاری و دیگر حفاظتی بندوں کا معائنہ اور پاور پلانٹ پراجیکٹ حویلی بہادر شاہ کی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران کہی۔اس موقع پرسیکرٹری آبپاشی پنجاب سیف اللہ انجم،قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی،ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو،اے ڈی سی محمد اویس ملک، محکمہ انہار کے افسران ، اور اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن آغا نے حفاظتی بندوں کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ کسی بھی حصے میں تجاوزات نظر نہیں آنی چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر کے سیلابی اضلاع میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کو چیک کرنے کیلئے ڈیوٹیز تفویض کی ہیں تاکہ ضروری انتظامات کو قبل از وقت مکمل کر لیا جائے اور سامنے آنے والی کسی بھی انتظامی وحفاظتی خامی کو بروقت دورکیا جاسکے۔مزید برآں تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر میٹنگ کے دوران قائم مقام ڈی سی او شوکت علی کھچی نے سیلاب کے دوران تریموں ہیڈ ورکس پر میڈیم سے ہائی سیلاب کی صورت میں تیار کردہ ایکشن پلان سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری آبپاشی پنجاب سیف اللہ انجم نے کہا کہ بہترین حکمت عملی اور مربوط فلڈ پلان کی بدولت سیلاب آنے کی صورت میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کو زیادہ نتیجہ خیز بنایا جا سکتاہے اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ ، محکمہ انہار ،ریسکیو1122 اور پولیس کے محکموں کا کردا ر بڑا کلیدی ہے۔انہوں نے سیلاب سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ درکار وسائل بھی ترجیحی بنیادو ں پر فراہم کئے جارہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题