کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس‘ بلاول کو امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 346)      No Comments

3
 کراچی(یو این پی)  کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ آئی جی سندھ کی بریفنگ‘ وزیر اعلی سندھ نے بلاول بھٹو کو عسکری قیادت کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت بلاول ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں آئی جی سندھ نے صوبے بھر میں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ میں امجد صابری قتل کیس اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کے اغوا کیس کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بلاول بھٹو کو عسکری قیادت کی زیر صدارت اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اویس شاہ کی بازیابی کے لیے حکومت سندھ تمام وسائل بروئے کار لائے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن کسی قیمت پر داو¿ پر نہیں لگنے دیں گے۔ اجلاس میں امن و امان کے علاوہ مون سون بارشوں اور سیلابی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes