پاکستان سپر لیگ فائنل کی سیکورٹی اور ٹریفک پلان

Published on March 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

0
فول پروف سیکورٹی کے لیے پنجاب سمیت دیگر اضلاع سے 3ہزار پولیس افسران اور اہلکار لاہورپہنچ گئے
پولیس دستوں میں6 ڈی ایس پی، 43 انسپکٹر، 214 سب انسپکٹر اوراے ایس آئی شامل ہیں،قذافی اسٹیڈ یم اور کھلاڑیوں کے ہوٹل کی طرف جانے والے راستے سیل کردیئے گئے،جگہ جگہ پولیس کے ناکے ، گاڑیوں اور رکشوں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا
قذافی اسٹیڈیم کے قریب 25بستروں جبکہ مقامی ہوٹل میں 7 بستروں کا عارضی ہسپتال بھی قائم کردیا گیا
5مقامات پرپارکنگ مخصوص ہوں گی ،تمام پارکنگ ایریاز قذافی سٹیڈیم سے 600میٹر پر رکھی گئیں ہیں
شائقین کو اصل شناختی کارڈ اور فائنل کا ٹکٹ دکھانے والوں کو اسٹیڈیم کی طرف جانے دیا جائے گا

0
لاہور(یوا ین پی)پاکستان سپر لیگ فائنل کی سیکورٹی اور ٹریفک پلان فائنل کردیا گیا۔ فول پروف سیکورٹی کے لیے پنجاب سمیت دیگر اضلاع سے 3ہزار پولیس افسران اور اہلکار لاہورپہنچ گئے ۔پولیس دستوں میں6 ڈی ایس پی، 43 انسپکٹر، 214 سب انسپکٹر اوراے ایس آئی شامل ہیں۔قذافی اسٹیڈ یم اور کھلاڑیوں کے ہوٹل کی طرف جانے والے راستے سیل کردیئے گئے۔جگہ جگہ پولیس کے ناکے ، گاڑیوں اور رکشوں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔قذافی اسٹیڈیم کے قریب 25بستروں جبکہ مقامی ہوٹل میں 7 بستروں کا عارضی ہسپتال بھی قائم کردیا گیا ۔ 5مقامات پرپارکنگ مخصوص ہوں گی ،تمام پارکنگ ایریاز قذافی سٹیڈیم سے کم از کم 600 میٹر کے فاصلے پر رکھی گئیں ہیں۔شائقین کو اصل شناختی کارڈ اور فائنل کا ٹکٹ دکھانے والوں کو اسٹیڈیم کی طرف جانے دیا جائے گا ۔یوا ین پی کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے لیے میچ کی سیکورٹی اور ٹریفک پلان بھی فائنل ہو گیا،دیگر اضلاع سے پولیس کے دستے بھی لاہورپہنچ گئے،قذافی اسٹیڈ یم اور کھلاڑیوں کے ہوٹل کی طرف جانے والے راستے سیل کردیئے گئے۔پی ایس ایل فائنل کے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، قذافی اسٹیڈیم کے راستے بند کرنے کے لیے کنٹینر پہنچادیئے گئے، جگہ جگہ پولیس کے ناکے ، گاڑیوں اور رکشوں کی سخت چیکنگ ہو رہی ہے،مال روڈ پر کھلاڑیوں کے ہوٹل کے اطراف قناتیں لگا دی گئیں،سیکورٹی انتظامات کے جائزے کے لئے سری لنکا سے آئی سی سی کا 2رکنی وفد بھی لاہورپہنچ گیا ۔میچ کی سیکورٹی مزید فول پروف بنانے کیلیے دیگر اضلاع سے بھی 3 ہزار پولیس افسران اور اہلکار لاہورپہنچ گئے ہیں ، ان میں 6 ڈی ایس پی، 43 انسپکٹر، 214 سب انسپکٹر اوراے ایس آئی شامل ہیں ۔قذافی اسٹیڈیم کے قریب 25بستروں جبکہ مقامی ہوٹل میں 7 بستروں کا عارضی اسپتال بھی قائم کردیا گیا ہے۔فائنل میچ پر ٹریفک پلان بھی تیار کیا گیا ہے، 5مقامات پرپارکنگ مخصوص کی گئی ہے، گاڑیاں ایف سی کالج ،مسلم ٹاون فلائی ،سینٹر پوائنٹ سے لبرٹی مارکیٹ اوربرکت مارکیٹ میں پارک ہوں گی۔چنگ چی اورآٹو رکشوں ، ایل پی جی ، ایل این جی اور سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہوگا ،شائقین کو اصل شناختی کارڈ اور فائنل کا ٹکٹ دکھانے والوں کو اسٹیڈیم کی طرف جانے دیا جائے گا۔فائنل میچ کے دورا ن دو ہیلی کاپٹر قذافی سٹیڈیم سمیت شہر کی فضائی نگرانی کریں گے۔ غیرملکی نشریاتی کمپنی کا براڈ کاسٹنگ سامان لاہور پہنچ گیا۔ سٹیڈیم میں کیمروں سمیت دیگر آلات کی تنصیب شروع ہو گئی۔ تماشائیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کیلئے نادرا کی گاڑیاں بھی سٹیڈیم پہنچ گئیں۔ مال روڈ سے آنے والے مسلم ٹاؤن پل کے نیچے، کینٹ اور کینال سے آنے والے ایف سی کالج میں جبکہ ڈیفنس اور والٹن سے آنے والے لبرٹی میں پارکنگ کرینگے۔ تمام پارکنگ ایریاز قذافی سٹیڈیم سے کم از کم 600 میٹر کے فاصلے پر رکھے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog