نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر پہنچ گئی

Published on June 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 750)      No Comments

4
لاہور (یو این پی) نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر پہنچ گئی، عیدی ہو گی تو صرف نئے نوٹوں کے ساتھ مگر نئے نوٹوں کی گڈیاں بینکوں میں نایاب ہو گئیں۔ سٹیٹ بینک نے نئی سروس شروع کی مگر اس کی بکنگ بھی کچھ دنوں بعد بند کر دی۔ لاہور شہر میں نئے نوٹوں کی بلیک میں فروخت عروج پر رہی اور پولیس کا خاموش تماشائی بنی رہی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی ناک کے نیچے اندھیر نگری چوپٹ راج۔ نئے نوٹوں کی بلیک میں کھلے عام فروخت عروج پر۔ پولیس ہے تو صرف تماشائی پولیس اہلکاروں کے سامنے نئے نوٹ بلیک میں فروخت ہوتے رہے۔ اسٹیٹ بینک کی نئی پالیسی کے تحت نئے نوٹ صرف ایس ایم ایس کے ذریعے ملنا تھے مگر ایس ایم ایس کے ذریعے نئے نوٹوں کی بکنگ بھی ہوئی بند پانچویں روزے کو۔ 10 روپے کی گڈی 200، 20 اور 50 روپے کی 250 اور سو روپے کی گڈی 300 روپے زیادہ لے کر سرعام بک رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy