رمضان المبارک نیکیوں کاموسم بہارہے اس کاایک ایک پل عبادت سے عبارت ہے؛پروفیسرسیدانوارالحق شاہ

Published on June 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

05
بورے والا(یوا ین پی)رمضان المبارک نیکیوں کاموسم بہارہے اس کاایک ایک پل عبادت سے عبارت ہے ،روزہ محض بھوکاپیاسارہنے کانام نہیں گناہوں سے دوررہنے اورتقو ی ا ختیارکرنے کانام ہے ان خیالات کااظہار پروفیسرسیدانوارالحق شاہ،سیدمحمودالحق شاہ نے گزشتہ روزمدرسہ جامعہ غوثیہ تجویدالقرآن میں سالانہ افطارپارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر قاری محمدطاہر رضا،سید محبوب الحق شاہ،قاری محمد شاہد رضا،قاری عابد رضا،صدرانجمن تاجران جمیل بھٹی،چاچااسلم،صغیررامے،ڈاکٹراکرم،خالدڈوگرکے علاوہ دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہاہے کہ رو زہ طہار ت ،پاکیزگی اور نفس پر قابو پا نے کا بہتر ین ذ ریعہ ہے ۔روزہ سے بندے میں ا نسانیت پیدا ہو تی ہے اور دوسروں کی بھوک پیاس کو محسوس کر نیکا موقع ملتاہے انہوں نے مزیدکہاکہ روزہ صرف پیٹ نہیں تمام اعضاء کاہونا چا ہیے،انکاکہنا تھا کہ چغلی،جھوٹ،بدنگاہی اور ظلم روزہ خراب کرتے ہیں ان سے بھی پرہیزکرناچاہیے، روزہ صبر و استقامت کا درس دیتا ہے ،روزہ سے جہاں روحانی بلیدگی حاصل ہو تی ہے وہاں انسا نی جسم کی بھی بہترین نشو نما ہو تی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں تا جر برا دری ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی سے پر ہیز کر یں اور عوام کو سستی و معیاری اشیاء خور دو نوش فراہم کر کے اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی حاصل کریں ۔مزید کہا کہ ماہ رمضان میں نادار اور لا چار افراد کی مدد کر کے بھی اللہ تعالی کی رضا وخوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ آقا ئے دو جہاں ﷺ نے ہمیشہ یتیموں کی سر پرستی کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题