پاک بھارت کشیدگی، چین بھی میدان میں آ گیا

Published on September 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

4
بیجنگ:(یو این پی) پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد دوست ملک چین بھی میدان میں آ گیا اور اپنے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں، خطے میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کو کشیدگی میں کمی لانا چاہیے اور اختلافات سلجھانے چاہیں۔ چین نے کہا ہے کہ مختلف ذرائع سے دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں، خطے کی سیکیورٹی اور سلامتی کے لئے دونوں ممالک کو مل کر آگے بڑھنا چاہیے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ’ہمیں امید ہے کہ پاکستان اور بھارت رابطے بڑھا سکتے ہیں اور مناسب طریقے سے اختلافات نمٹانے چاہیں، خطے کی سیکیورٹی اور امن کے قیام کے لئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہیے‘۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطوں میں ہیں، چین پاکستان اور بھارت کا دوستانہ پڑوسی ہے اور امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات نمٹا کر باہمی تعلقات بڑھائیں گے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes