مسلم لیگ ن کو دھچکا

Published on July 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

04
 لاہور(یواین پی) مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ کی خبریں گرم ہیں لیکن اب اس کا عملی ثبوت حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی میں دیکھنے کو ملا جہاں 312 لیگی اراکین صوبائی اسمبلی میں سے صرف 30 نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے گذشتہ روز پرتکلف دعوت افطار دی لیکن اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین اسمبلی بھی بائیکاٹ کر گئے، حکومتی اراکین اسمبلی کی اکثریت کو بجٹ پر بھی اعتراض تھا جبکہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی ان کے حصے کے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر نالاں تھے۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن نے افطار پارٹی کا مکمل بائیکاٹ کیا جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ ضمنی بجٹ کی منظوری یقینی بنانے کے لیے محکمہ خزانہ نے اپوزیشن اور حکومت کو افطار پارٹی دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题