محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

Published on August 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

لاہور (یواین پی) گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون کی مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت اور حبس کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ ہے۔مون سون ہوائیں 27 اگست کی شام یا رات سے شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث حالیہ گرمی کی شدت اور حبس کی شدت میں کمی کا امکان ہے،آندھی کے باعث نقصان کا خدشہ ہے، پیر کی رات اور منگل کو تیز بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ اور لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت اٹک، چکوال، جہلم،گجرات،منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ نارووال،گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور،اوکاڑہ،ساہیوال،فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، ہری پور مردان، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، چترال، کوہاٹ، وزیرستان، گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کی رات سے 31 اگست کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت دیر کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مظفرآباد، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور اور قصور میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے،30 اگست کی شام یا رات سے یکم ستمبر کے دوران ٹانک، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال،بہاولنگر، راجن پور، خانپور میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔صوبہ بلوچستان کے ضلع کوہلو،بارکھان،لورالائی، ژوب، موسی خیل، زیارت، کوئٹہ اور قلات میں بھی تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy