ایجوکیٹرز اپنی ذمہ داریوں کو مذہبی ، قومی جذبہ سے انجام دے کر قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں ڈی سی او وہاڑی

Published on July 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

Edu
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی میرٹ پالیسی کے تحت ایجوکیٹرز کی بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا ہے اب یہ ایجوکیٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو مذہبی ، قومی جذبہ سے انجام دے کر قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول وہاڑی کے خورشید ہال میں ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید کے ہمراہ نئے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز میں آفر اپائنٹمنٹ لیٹر تقسیم کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر،ڈی ایم او محمد مبشر الرحمن ، ڈی او سکینڈری جاوید احمد باجوہ ،سینیئر ہیڈ ماسٹر محمد افضل بھٹی ، ہیڈ ماسٹرظفر جمیل ،ڈپٹی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول منیر احمد جوئیہ، بھی موجودتھے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ نئے ایجوکیٹرز کے لیے ان کی تعیناتی ایک چیلنج ہے کیونکہ سرکار تعلیمی اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ جانا ایک لمحہ فکریہ ہے پرائیویٹ سکولوں کی طرف والدین کیوں رخ کرتے ہیں اس کیوں کا جواب تلاش کر کے سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی بھاری ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر ہے اور یقیناًآپ اپنی صلاحیتوں کی بدولت اس چیلنج سے عہدہ برآں ہونے میں کامیاب ہوں گے ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجوکیٹرز کے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ آپ لوگ اپنی محنت کے بل بوتے پر وزیر اعلی پنجاب کی میرٹ پالیسی کے تحت بھرتی ہوئی آپ لوگ نہ تو کسی سیاستدان نہ ہی کسی افسر کے احسان مند ہیں پنجاب حکو مت نے میرٹ پالیسی پر عمل کر کے اپنی ذمہ داری پوری کی اب ذمہ داری آپ کی ہے کہ اپنے پیغمبرانہ وصف کے حامل فرائض منصبی کوان کی اصل روح کے مطابق انجام دیں ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل801 سیٹوں پر بھرتی کا عمل شروع کیا گیا ایس ایس ای کے عہدہ کے لیے کل139سیٹیں تھیں جن کے لیے 111ایجوکیٹرز بھرتی کئے گئے آفر قبول کرنے والوں کی تربیت کا کام جولائی کے وسط میں شروع ہو گا جس روز ٹریننگ شروع ہو گی اسی روز سے آپ کی جائننگ ہوگی تربیتی کورس کی مدت ایک ماہ ہوگی آخر میں ڈی سی او علی اکبر بھٹی ، ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ، ڈی ایم او محمد مبشر الرحمن ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر اور ڈی او سکینڈری جاوید احمد باجوہ نے ایجوکیٹرز میں اسناد تقرری تقسیم کیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes