رحیم یارخان : روایتی ’’کھسے ‘‘کے بغیر عید کی شاپنگ ادھوری

Published on July 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 912)      No Comments
066
رحیم یارخان(یوا ین پی)عید پر منفرد نظر آنے کے لیے نت نئے ملبوسات خریدے جاتے ہیں ۔لیکن رحیم یارخان میں روایتی کھسے کے بغیر عید کی شاپنگ ادھوری سمجھی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں چوک بہادر پور کا ریاض احمد جو خود تو معذور ہے مگر اس کے ہاتھوں کا ہنر بولتاہے عرصہ 32سال سے اس کے ہاتھ انتہائی مہارت سے کھسے بنانے میں مصروف ہیں اور بہترین کھسوں کی ورائٹی میں اس کا کوئی ثانی نہیں عید کے موقع پر لوگ منفرد نظرآنے کے لیے کھسے کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔کھسے میں تلے کی بہترین کڑھائی ہو یا موتی جڑے ہوں ہرایک کھسہ ایک دوسرے سے منفرد ہوتاہے ایسے میں کوئی سادہ کھسہ پسند کرتا ہے اور تو کوئی نوک دار۔ایک کھسہ تیار کرنے میں ویسے تو دس سے بارہ دن لگتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ عید کے موقع پر لوگ پہلے سے ہی اس کی تیاری کا آرڈر دے دیتے ہیں۔
Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes