عمران خان نے لاہور میں نماز عیدالفطر ادا کی

Published on July 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

05
لاہور(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عید کے روز دعا مانگ لی کہ ظلم کا نظام ختم ہو اور یہ کہہ بھی دیا کہ انہیں یقین ہے کہ آئندہ عید تک ان کی دعا قبول ہو جائے گی ۔ عمران نے نماز عید میاں میر دربار پر ادا کی ۔ نماز کے بعد دعا کی تو دل ہی دل میں لیکن میڈیا ٹاک میں بتا دیا کہ ان کا دل کہتا ہے کہ ان کی دعا آئندہ عید تک پوری ہوجائے اور ظلم کا نظام ختم ہو گا ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ ملک سے باہر سرمایہ کاری کا سوچ بھی نہیں سکتے اور وہ لیڈر جو ملک سے باہر سرمایہ کاری کرتے ہیں اور عیدیں باہر گزارتے ہیں وہ عوام کی حالت نہیں بدل سکتے ۔ عمران خان نے عید کے موقعہ پر ملت اسلامیہ اور پاکستانیوں کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy