مصر : دریائے نیل میں کشتی ڈوبنے سے چار پاکستانی جاں بحق ہو گئے

Published on July 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 384)      No Comments

3
قاہرہ (یو این پی) دریائے نیل میں کشتی ڈوبنے سے چار پاکستانی ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے بھی واقعہ کی تصدیق کر دی۔ مصر کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بدقسمت کشتی قاہرہ کے قریب واقع پل کے ستون سے ٹکر انے کے بعد الٹ گئی اور کشتی میں سوار افراد ڈوب گئے جن میں سے چھ افراد کو بچالیا گیا۔ان کا تعلق بھی پاکستان سے ہے جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں جن میں ایک خاتون اور دو بچے شامل ہیں۔ میرین پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل حامد القیلی کے مطابق ڈوبنے والے ایک شخص کی لاش دریا سے نکل لی گئی ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق کشتی میں تین خاندانوں کے دس افراد سوار تھے۔ تینوں خاندانوں کا تعلق پاکستان سے ہے۔ فیصل آفاق، اس کی اہلیہ ثنا عروج اور دو بیٹیاں دریا میں ڈوب گئیں۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے فیصل کی لاش مل گئی ہے۔ کشتی کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پاکستانی سفیر قاہرہ میں انتظامیہ کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme