پسماندگی کا مکمل خاتمہ کرنے میں مزید وقت درکار ہوگا؛ نواب ثناء اللہ زہری

Published on July 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 424)      No Comments

02
ڈیرہ مرادجمالی(یوا ین پی)رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان میرعبدالماجد ابڑو نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی دن سے علاقے کی ترقی کا تہیہ کیا ہوا ہے صوبے میں پسماندگی ہمیں ورثہ میں ملی ہے پسماندگی کے مکمل خاتمہ کرنے میں مزید وقت درکار ہوگا۔وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری صوبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جن کی قیادت میں صوبے سے مکمل پسماندگی کا خاتمہ ہوجائے گا۔ وزیراعلی کے خصوصی فنڈز سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے تمام مسائل حل کرکے سولراسٹریٹ لائٹس ،بلیک ٹاپ روڈ زاور سیوریج سسٹم کی بحالی پر خرچ کیئے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ابڑوہاوس میں صحافیوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے کونسلر محمد وارث ابڑو بھی موجود تھے۔ میرعبدالماجد ابڑو نے کہا کہ منتخب ہونے کے وقت سے ہی ہمیں مسائل ورثہ میں ملے ہیں۔ صدیوں پرانے مسائل کو حل کرنے میں بھی وقت لگے گا اور محدود وسائل میں رہتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ہمارامشن ہے کہ تمام عوامی بنیادی مسائل کو ترجیح بنیادوں پربلارنگ ونسل حل کیا جائے۔ حلقہ پی بی 28ڈیرہ مرادجمالی،چھتر کے عوامی بنیادی مسائل میں سے سب سے بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو حل کرلیا گیا ہے ہم نے الیکشن کے وقت عوام سے وعدہ کیا تھا کہ جیت کے بعد سب سے پہلے اہم مسئلہ صاف پانی کے فراہمی کو حل کیا جائے گا جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرکے اس کو حل کرکے گھر گھر صاف پانی کی سپلائی کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے نئے بڑے تالاب ،کلئراور فلٹرٹینک کی تعمیر کے ساتھ ساتھ انڈسٹریز ایریا میں ایک نیا واٹرسپلائی اسکیم بنائی گئی ہے جس کا کام مکمل کرکے پانی کی سپلائی شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اندرگلی محلوں میں پی سی سی روڈز پر کام جاری ہے اور اس سال شہر کے تمام گلی محلوں کی سڑکوں کو پکا کرکے مکمل کرلیا جائے گاو۔ ڈیرہ مرادجمالی شہرکے اندر مین سٹرکوں پر بلیک ٹاپ روڈبنانے کے لئے پچھلے سال اسکیمات منظور کرکے فنڈز بھی جاری کیئے گئے مگر افسوس کہ محکموں کی آپس کی لڑائی کے باعث کام شروع نہ ہوسکے اور معاملہ عدالت تک جاپہنچا اور عدالت کے فیصلہ آنے کے بعد ان پر دوبارہ کام شروع کردیا جائے گا میرعبدالماجد ابڑو نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے ڈویژنل ہیڈکوارٹرکے لئے 50کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا گیا ہے جس سے ڈیرہ مرادجمالی کے دیرینہ مسائل سیوریج سسٹم کی بحالی،تفریح کے لئے پارک ،سولر اسٹریٹ لائٹس اور سرکٹ ہاوس سمیت دیگر اہم مسائل کو حل کرنے پر خرچ کیئے جائیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes