اپوزیشن سمجھے بغیر ہر بات کا بتنگڑ بنا لیتی ہے ، رانا ثناء اللہ

Published on February 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 356)      No Comments

555
لاہور (یو این پی)صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سود کیک ادائیگی اچھا عمل نہیں ہے مگر اس کی ایْڈجسٹمنٹ بنک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف خاندان کے کسی فرد نے بنک کا قرض معاف نہیں کروایا۔ پی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشین کے والد ملازم تھے مگر انہوں نے کروڑوں روپے کے قرض معاف کروائے اور آج اربوں میں کھیل رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ اپوزیشن بے جا الزام تراشی کرتی ہے اور کچھ سمجھے بغیر بات کا بتنگڑ بنا لیتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنک ہر سال صرف مارک اپ پر ریلیف دیتے ہیں ۔ پنجاب بنک نے جن لوگوں کے قرض معاف کئے ان میں شریف خاندان کا کوئی فرد شامل نہیں ہے جو قرض معاف ہوئے ان میں کچھ حصہ قرض کا اور باقی مارک اپ ہے ۔ جھوٹے اور شیطان صفت انسان مخالفت میں اندھے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنک صرف ان لوگوں کے قرض معاف کرتے ہیں جن کا کاروبار تباہ ہو چکا ہو یا وہ دیوالیہ ہو گئے ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آوی کی اپنی اے ٹی ایم مشین ہے جس سے پیسے نکالے جاتے ہیں۔ جہازوں کی اڑان کا سب کو علم ہے ۔ ان کا والد ملازم تھا جبکہ انہوں نے خود کروڑوں روپے قرض معاف کروائے اور آج اربوں میں کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کے حوالے سے اجلاس بلانا سپیکر کیک صوابدید ہے اگر وہ چاہیں تو اجلاس بلایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہیا کہ پوری قوم کشمیر ی عوام کے ساتھ ہے ۔ اور ان کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔ صوبائی وزیر شیخ علاؤالدین نے کہا کہ کوئی بھی بنک سٹیٹ بنک کی منظوری کے بغیر قرض معاف نہیں کر سکتا ۔ اپوزیشن کو اصل رقم اور مارک اپ میں فرق بتانا چاہیے تھا لیکن انہوں نے کورم کی نشاندہی کر دی اور ہمیں بات کرنے کا موقع نہ مل سکا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes