ٹرمپ کے داماد کی انتہائی حساس معلومات تک رسائی روک دی گئی

Published on March 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

واشنگٹن ۔۔۔ امریکہ میں حکام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والے ان کے داماد جیرڈ کوشنر کی سکیورٹی کلیئرنس میں تخفیف کردی ہے جس کے بعد ان کی انتہائی حساس معلومات تک رسائی محدود ہوجائے گی۔کوشنر وائٹ ہاﺅس میں کام کرنے والے ان کئی مشیروں میں شامل تھے جو عبوری سکیورٹی کلیئرنس کی بنیاد پر ایسے معاملات پر کام کر رہے تھے جنہیں امریکی حکومت انتہائی حساس قرار دے چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان تمام مشیروں کو جمعے کو ایک سرکاری خط کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ ان کی سکیورٹی کلیئرنگ ٹاپ سیکرٹ سے کم کرکے سیکرٹ کی جارہی ہے۔امریکی حکومت میں ایسی معلومات کو ٹاپ سیکرٹ قرار دیا جاتا ہے جو یا تو انتہائی حساس ذرائع سے حاصل کی جارہی ہوں یا ان کا براہِ راست تعلق قومی سلامتی کے امور سے ہو۔ ایسی معلومات تک حکومت کے انتہائی اعلیٰ اہلکاروں کو ہی رسائی دی جاتی ہے۔سکیورٹی کلیئرنس میں تخفیف کے بعد کوشنر وائٹ ہاﺅس میں روزانہ صبح انٹیلی جنس حکام کی جانب سے صدر ٹرمپ کو دی جانے والی بریفنگ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题