ریڑھی بانوں اور دکانداروں کے نقصان پر معروف سماجی و سیاسی شخصیت کی جانب سے رقوم تقسیم

Published on July 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 674)      No Comments

Ghu
جھنگ(یواین پی)چند یوم قبل منڈی شاہ جیونہ میں ناجائز تجاوزات میں مختلف ریڑھی بانوں اور دکانداروں کے نقصان پر معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری جاوید اور ان کے گروپ کی جانب سے متاثرین میں ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی رقوم تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق چند یوم قبل رات کے وقت ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں غریب محنت کشوں کی دکانوں اور ریڑھیوں پر مبینہ طورپر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور ان کا نقصان کیا۔ان کے نقصان پر علاقہ منڈی شاہ جیونہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری جاوید،چیئرمین یونین کونسل 41منڈی شاہ جیونہ راجہ نصیر ،وائس چیئرمین چوہدری صابر یٰسین ،منتخب کونسلرز چوہدری یونس ،چوہدری آصف چیمہ ،چوہدری وسیم اصغر،غلام محمد ربانہ،ملک غلام مصطفی،سردار پپو خان،الحاج راجہ طارق اور دیگر معززین نے ریڑھی بانوں اور دکانداروں کے نقصان پر دس متاثرہ افراد میں ایک لاکھ تیس ہزار روپے کی رقوم تقسیم کیں۔اس موقع پر چوہدری جاوید اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ نا جائز تجاوزات کاخاتمہ ہونا چاہیے مگر یہ کام جھنگ شہر سے شروع ہونا چاہیے ۔ناجائز تجاوزات کا اگر خاتمہ کرنا ہے تو ٹی اے ایم انتظامیہ خود ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرے نہ کہ مبینہ طور پر موجودہ سیاسی ایماء پر منڈی شاہ جیونہ میں موجود افغانی پاشندے محض مبینہ سیاسی رنجش پر ناجائز تجاوزات کے نام پر معصوم شہریوں کا نقصان کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ ناجائز تجاوزات کی آڑ میں لوٹ مار اور شہریوں کو زدوکوب کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔انہو ں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ منڈی شاہ جیونہ میں ہونے والے ظلم اور غنڈہ گردی کا از خود نوٹس لیں اور واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق کاروائی کا حکم دیتے ہوئے متاثرین کو انصاف دلائیں تاکہ متاثرین کو عدم تحفظ محسوس نہ ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题