اصل اداکار وہ ہے جو اپنے لفظوں کو اپنی شخصیت میں لاکرسامنے والے کو متاثر کرے سیبی

Published on July 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

Sabey
کراچی (یواین پی)میں نے گو کم کام کیا مگر جتنا بھی کیا وہ لگن سے کیا، اب میں میڈیا کی چکا چوند دنیا میں اپنے فن کے ذریعے ایک چمکتے ستارے کی مانند آسمان پر رہ کر چمکنا چاہتی ہوں کہ جس کی طرف لوگ اشارہ کر کے اس ستارے کی مثال دیں، ان خیالات کا اظہار نئی اور ٹیلنٹڈ اداکارہ سیبی نے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے گزشتہ دنوں بیرون ملک فلمی فیسٹیول میں بھیجی جانے والی ایک ایسی فلم میں کام کیا جو لڑکیوں اور خواتین کے موضوع پر تھی، فلم میں کام کر کے واقعی پتہ چلا کہ اداکاری کہتے کسے ہیں؟ڈائریکٹر نے جس انداز سے سے کردار کو سمجھایا اور مجھ سے اس کردار میں جان ڈالی واقعی ان کی تعریف اگر میں نہ کروں تو ان کے ساتھ نا انصافی ہوگی، اس خصوصی طور پر دیے گئے کرادار کا کریڈٹ صرف انہیں دیتی ہوں انہوں نے بات چیت میں بتایا کہ میں بتاتی چلوں کہ اس کردار سے پہلے مجھے ایک صحافی کے لیے فائنل کیا تھا مگر دوران ریہرسل میری ایک انجانی سی حرکت نے میرے کردار کو بدل دیا اور یوں مجھے وہ کردار دیا جس کا میں تصور نہیں کر سکتی تھی اس کردار کے بارے میں صرف میں یہ کہوں گی کہ لوگ ۱۹۸۰ ء کا دور یاد کریں گے جب ایک مایہ ناز اداکارہ نے اس کرادار کو ادا کیا تھا اور ابھی ان کا نام بتانے سے گریز کروں گی مگر انشا اللہ آپ جب اس کرادر کو دیکھیں گے تومجھے اتنا یقین ضرورہے کہ سب کے دلوں کووہ ضرور ا چھا لگے گا، میں نے پی ٹی وی سے بھی ایک سیریل کر چکی ہوں اور اب میں باضاطہ طبر پر میڈیا میں آگئی ہوں اوران دنوں میرے فوٹو شوٹس چل رہے ہیں، میں نئے آنے والے اداکاروں سے صرف اتنا کہنا چاہوں گی کہ اصل اداکار وہ ہے جو اپنے لفظوں کو اپنی شخصیت میں لاکرسامنے والے کو ایسامتاثر کرے کہ سامٹنے والا عش عش کر اٹھے اوروہ اس کردار میں ڈوب کر اسے اپنے اندر محسوس کرے اور یوں سمجھیں کہ یہاں سے اس کی کامیابی دروازے پر دستک دی جا چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes