اٹلی میں کرونا وائرس نے تباہی مچادی، ایک روز کے دوران 627 ہلاکتیں

Published on March 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

برگامو (یواین پی) کرونا پر رونا کم نہ ہوا، جان لیوا وائرس نے 182 ممالک میں تباہی مچادی۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار 100 سے زائد ہو گئی ہے۔ ایک دن کے دوران اٹلی میں 627 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق یورپ میں وائرس سے چار ہزار 932 جبکہ ایشیا میں 3431 اموات سامنے آئیں۔ چین میں کرونا کی شدت میں کمی آنے کے بعدایک دن میں تین ہلاکتیں درج ہوئیں جبکہ چوبیس گھنٹوں میں پورے ملک سے انتالیس مریض سامنے آئے۔ سپین میں 171 جبکہ ایران میں ایک سو انچاس اموت رپورٹ ہوئیں۔ بلجیم میں 16، امریکا میں 10، جنوبی کوریا اور ڈنمارک میں 3،3 ہلاکتیں سامنے آئیں، انڈونیشیا میں 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہلاکتیں، ہنگری اور پیرو میں 2، 2 جبکہ پرتگال، پولینڈ، فلپائن اور بھارت میں 1، 1 ہلاکتیں درج کی گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دن کے دوران اٹلی میں 627 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ اٹلی میں مجموعی طور پر 4 ہزار 32 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 5ہزار986کیسز درج ہوئے جبکہ متاثرہ افرادکی کل تعداد47ہزار21ہوگئی۔اُدھر اٹلی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ اٹلی میں کرونا سے مرنے والے لوگوں کی لاشیں ٹرکوں پرلاد کر آبادی سے دور لے جائے جاتی ہیں اور نہیں آگ لگا کر راکھ کردیا جاتا ہے۔اٹلی میں لوگوں نے اپنے گھروں کی کھڑکیوں سے ایک ہولناک منظر دیکھا۔ فوج کرونا سے ہلاک ہونے والے 60 افراد کی لاشیں فوجی ٹرکوں میں ڈال کر انہیں نذرآتش کرنے کے لیے لے جا رہی تھی۔سوشل میڈیا پر اٹلی میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے کو ایک شاہراہ عام سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ مناظر شمالی اٹلی کے کرونا سے متاثرہ علاقے لومبیارڈیا کے شہر برگامو کے ہیں۔ برگامو کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes