پشاور: یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ، سپیشل برانچ کا سب انسپکٹر شدید زخمی

Published on July 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

77
پشاور(یوا ین پی) پشاور یونیورسٹی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سپیشل برانچ کا سب انسپکٹر شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ جہانگیر آباد پشاور پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو زخمی کر دیا۔ زخمی اہلکار سب انسپکٹر ہدایت اللہ کو شدید زخمی حالت میں فوری طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی سب انسپکٹر پشاور ہائی کورٹ میں تعینات تھا اوراس کا تعلق چارسدہ ہے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes