حکومت نے کرپشن کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں؛ عبدالکریم سیال

Published on February 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

5
سی پیک ہم سب کی منزل ہے اس منصوبے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولی ہیں
سیالکوٹ(یواین پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تحصیل سیکرٹری اطلاعات ونشریات عبدالکریم سیال نے کہا ہے کہ حکومت نے کرپشن کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے جسکے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ،سی پیک ہم سب کی منزل ہے اس منصوبے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھولی ہیں ،ن لیگ کرپشن کیخلاف سب سے بڑی تحریک ہے۔ لیگی قیادت پر کرپشن کا الزام لگانیوالوں کی سیاست ختم ہونیوالی ہے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔ بہترین حکومتی حکمت عملی سے دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اور بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال عوام سے انتخابی وعدوں کی تکمیل کا ہے توانائی منصوبے مکمل ہونگے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن اوربلند ترین سطح پر ہے۔ 2017ء میں توانائی بحران سے ناصرف نکل آئینگے۔ بلکہ ضرورت سے زائد بجلی ہوگی ،اور لوڈشیڈنگ قصہ ماضی بن جائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes