صوابی (یواین پی) اے این پی کے سابق ایم پی اے اور امن کمیٹی کے رکن حاجی محمدشعیب کو ان کے حجرے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب جوکہ امن کمیٹی کے رکن بھی ہیں ،اپنے ڈیرے واقع علاقہ یارحسین میں بیٹھے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے آکر ان پر فائرنگ کھول دی جس سے وہ سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ،انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں مردان ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور ریفر کردیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔دوسری طرف پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حاجی شعیب خان کے زخمی ہونے کی اطلاع پر ہسپتال میں بڑی تعداد میں اے این پی کے مقامی رہنما اور کارکنان جمع ہونا شروع ہو گئے تھے ،لیکن ان کے جاں بحق ہونے کی خبر سے کارکنوں میں کافی اشتعال پایا جا رہا ہے ۔