لارڈز؛یاسر کی گھومتی گیندوں نے گوروں کو گھمادیا،پاکستان کی تاریخی فتح

Published on July 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 625)      No Comments

Pakistan's Yasir Shah (C) celebrates with team mates after taking the wicket of England's Jonny Bairstow for 29 runs on the second day of the first Test cricket match between England and Pakistan at Lord's cricket ground in London, on July 15, 2016.   / AFP / IAN KINGTON / RESTRICTED TO EDITORIAL USE. NO ASSOCIATION WITH DIRECT COMPETITOR OF SPONSOR, PARTNER, OR SUPPLIER OF THE ECB        (Photo credit should read IAN KINGTON/AFP/Getty Images)

لندن(یوا ین پی ) لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی جب کہ قومی ٹیم نے لارڈز کے گراؤنڈ میں انگلینڈ کو 20 سال بعد شکست دی۔ لندن کے تاریخی میدان لارڈز میں پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 283 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس طرح قومی ٹیم نے میزبان ٹیم کو 20 سال بعد تاریخی گراؤنڈ میں شکست دی جب کہ اس سے قبل وسیم اکرم کی قیادت میں 1996 میں گرین کیپس نے انگلینڈ کو دھول چٹائی تھی۔ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو پہلا نقصان 19 کے مجموعی اسکور پر ہوا جب کپتان الیسٹر کک 8 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے، 32 کے مجموعی اسکور پر راحت علی نے ایلکس ہیلز کو بھی سلپ میں کیچ آؤٹ کرادیا۔ جوئے روٹ بھی 8 کے انفرادی اسکور پر راحت علی ہی کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیمز ونس اور گیرے بیلنس نےچوتھی وکٹ پر 49 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 96 تک پہنچا تو ونس 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد پاکستانی بولروں کے خلاف مزاحمت کرنے والے گیری بیلنس بھی 43 رنز بنا کر یاسرشاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جب کہ معین علی 2 رنز بنا سکے۔ ساتویں وکٹ پر جونی برسٹو اور کرس ووکس نے 56 رنز کی شراکت قائم کی تو بریسٹو 195 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کا شکار بن گئے جس کے بعد اسٹارٹ براڈ صفر، ووکس 23 اور جیک بال 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مصباح الیون کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی 3، محمد عامر 2 اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر لیگ اسپنر یاسر شاہ کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم نے 4 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری بھی حاصل کرلی۔اس سے قبل میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 214 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تو قومی ٹیم کے ٹیل اینڈرز انگلش بولرز کا زیادہ دیر تک سامنا نہ کر سکے اور صرف ایک رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 215 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اسد شفیق نے سب سے زیادہ 49 اور سرفراز احمد نے 45 رنز اسکور کئے، یاسر شاہ نے 30 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ یونس خان صرف 25 رنز ہی بنا سکے۔ کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 5 جب کہ اسٹورٹ براڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ کو 20 سال بعد لارڈز میں شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی دی، تمام کھلاڑیوں نے مل کر 5 پش اپس لگائے جسے مقامی اور عالمی میڈیا پردکھایا گیا۔ تمام کھلاڑی فوجیوں کی طرح قطاریں بنا کر کھڑے ہوئے اور سب نے پش اپس لگانا شروع کئے اور 5 پش اپس لگانے کے بعد کھلاڑیوں نے اپنے ٹرینرز کو سلوٹ مار کر خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy