چودہ مئی کو الیکشن نہیں ہوسکتے، اسپیکر قومی اسمبلی

Published on April 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دوٹوک موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سارے مل کر بھی چاہیں تو بھی 14مئی کو الیکشن نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ توہین شوہین کے معاملات سے باہر نکلیں۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہر شخص اپنی انا کو پاکستان کی عزت سے کم رکھے، کہیں پاکستان کسی بڑے نقصان سے دوچار نہ ہوجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین بڑا کلیئر ہے کہ اختیارات صرف پارلیمان کے پاس ہیں، پارلیمان کے ممبران کی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے چیف جسٹس کو خط لکھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy