تحریک انصاف کا 7 اگست سے حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا اعلان

Published on July 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 381)      No Comments

05
 اسلام آباد(یو این پی) تحریک انصاف نے پاناما لیکس کے معاملے پر 7 اگست سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوا تو کسی کا نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ٹی او آرز نہیں مانے گی کیوں کہ وہ احتساب نہیں چاہتی جب کہ نوازشریف نے ملک کے 4 قانون توڑے اس لیے وہ احتساب سے ڈرتے ہیں اور اگر وزیراعظم کا احتساب نہیں ہوا تو کسی کا نہیں ہوگا۔ انہوں نے 7 اگست سے ملک گیر تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم کئی معاملات پر اپوزیشن کے ساتھ متفق ہیں، ملک میں حقیقی جمہوریت لانے کی جنگ لڑرہے ہیں اور وہ تب آئی گی جب لیڈرز جواب دہ ہوں گے کیوں کہ اصل جمہوریت میں وزیراعظم بھی جواب دیتے ہیں لیکن بادشاہت میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes