صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کراچی کچرے کا ڈھیر بن گیا: عارف علوی

Published on January 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

111
کراچی(یواین پی)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کراچی کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے پراسیکیوشن بل میں ترمیم کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی نے پراسیکیوشن ترمیمی بل منظور کیا پی ٹی آئی اس کی مذمت کرتی ہے ۔تھرپارکر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے آر او پلانٹ کام نہیں کررہے ہیں ۔ حکومت فوری طور پر تھر پار کر میں پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی طور پر کام کرے ۔انہوں نے کراچی میں صفائی ستھرائی میں ناکامی کو صوبائی حکومت کی نااہل قرار دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ کے ایم سی میں سب سے زیادہ کرپشن بل بورڈ ز کے معاملے میں ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سو ملین آلودہ پانی سمندر کی نظر ہوجاتا ہے ۔ اس موقع پر سندھ آباد گار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی نے کہاکہ حکومت انکی مرضی سے انہیں گنا فروخت کرنے نہیں دے رہی ۔ شوگر ملوں میں مشکلات اس دن سے شروع ہوئی ہیں جب سیاست دانوں اور حکمرانوں نے شوگر ملیں بنائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题