میونخ : شاپنگ مال میں فائرنگ کرنیوالا ایرانی نژاد جرمن شہری نکلا

Published on July 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

1
میونخ(یواین پی)میونخ کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے واقعہ میں نوافرادہلاک اورسولہ زخمی ہوئے حملہ آورنے خودکوگولی مارکر زندگی ختم کرلی حملہ آور ایرانی نژاد جرمن شہری تھا اور عمر اٹھارہ سال تھی۔تفصیلات کے مطابق جرمنی میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی نے شہریوں کو خوف وہراس میں مبتلا کردیا ہے۔ حملہ آور کی لاش اولمپیا شاپنگ مال سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ملی ہے جبکہ حملہ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔میونخ پولیس چیف کاکہناہے کہ اس بات کے شواہدنہیں ملے کہ حملہ آورداعش سے متاثرتھا۔ جرمن حکام کاکہناہے کہ حملہ آور ایرانی نژاد جرمن شہری تھا اور اس کی عمر اٹھارہ سال تھی تاہم اس کا مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔ ادھر میونخ میں فضا سوگوار ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعدادنے شاپنگ مال کے باہر ہلاک افرادکی یادمیں موم بتیاں جلائیں اورپھول رکھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes