اسلام آباد : کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف جماعت اسلامی کی ریلی

Published on July 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

01
اسلام آباد(یو این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم۔۔۔ نہتے کشمیریوں کے قتل عام  کے خلاف جماعت اسلامی  نے اسلام آباد میں ریلی نکالی ۔تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں  کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف جماعت اسلامی نے لیاقت باغ راولپنڈی سے ریلی نکالی جو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےنادرا چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کی۔ ریلی کی قیادت کی طرف سے بھارت کے سفارت خانے تک جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف جانے والے تمام راستے کنٹیرز لگا کر بند کر دئیے گئے تھے۔ سراج الحق نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام نے مینڈیٹ مسلم لیگ ن کو دیا لیکن حکومت نے کشمیر کی جدو جہد کے لئے نکالی گئی ریلی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اکتیس جولائی کو لاہور میں واہگہ بارڈر تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔ اس لانگ مارچ میں تمام جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم نے قندیل بلوچ پر تو بیان دیا لیکن ان کا بیان مظلوم کشمیریوں کے لئے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور او آئی سی کا اجلاس بلا کر کشمیریوں پر مظالم پر احتجاج کیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme