عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ترقی کیلئے 13 نکاتی چارٹر پیش کردیا

Published on July 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 663)      No Comments

khan
پشاور(یواین پی)سربراہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے 13 نکاتی چارٹر پیش کردیا، کپتان کہتے ہیں کہ 3 سال پہلے کے پی میں بہت کرپشن تھی، اب صرف نچلے لیول پر ہے، کپتان کہتے ہیں پہلی بار اختیارات کی تقسیم نچلی سطح تک گئی ہے، پرویز مشرف دور میں صوبے کے بلدیاتی نمائندوں کو 2 ارب روپے جاری کئے گئے ہم 33 ارب روپے منتقل کررہے ہیں، پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ پی ٹی آئی چیف نے 7 اگست سے حکومت کیخلاف تحریک احتساب شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پرویز خٹک اور وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس میں 13 نکاتی چارٹر پیش کردیا، ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں تمام صوابدیدی فنڈ ختم کئے جارہے ہیں، کوئی فنڈ ایم پی اے کے پاس نہیں جائے گا، ترقیاتی کام بلدیاتی نمائندے کرائیں گے، پہلی دفعہ ولیج کونسل لائے ہیں اور اختیارات کی تقسیم نچلی سطح تک گئی، پرویز مشرف دور میں 2 ارب روپے بلدیاتی نمائندوں کو ملے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کمیٹی بنادی، 33 ارب روپے نچلی سطح پر منتقل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کپتان کہتے ہیں کہ 3 سال پہلے کے پی میں بہت کرپشن تھی، اب صرف نچلے لیول پر ہے، انہوں نے گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنانے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی کپتان بولے کہ پہلی بار حکومت میں آنے کے باعث بہت سے کام نہیں کرسکے، پولیس میں پبلک سیفٹی کمیشن بن گئی ہے، جس میں بلدیاتی نمائندے بھی شامل ہوں گے، کے پی حکومت نے رائٹ ٹو سروس ایکٹ، رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ پاس کیا، پولیس میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں، اسپتالوں میں ایڈمنسٹریشن سسٹم میں تبدیلی لائے۔عمران خان نے نیب آفس کے سامنے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدسلوکی پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کرائیں گے، پارٹی میں نظم وضبط لارہے ہیں، تحریک میں ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی، پارٹی ڈسپلن توڑنے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔پی ٹی آئی سربراہ نے 7 اگست سے حکومت کیخلاف تحریک احتساب شروع کرنے کا اعلان کردیا، مدرسہ حقانیہ کو دی جانیوالی امداد کی حقیقت بھی بتادی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题