امریکی سفیر کی فیصل ایدھی سے ملاقات ، عبدالستار ایدھی کے خدمت کے جذبے کو سراہا

Published on July 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

22
کراچی(یو این پی )پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے مرحوم عبدالستار ایدھی کےصاحب زادے فیصل ایدھی سے ملاقات کی۔ امریکی سفیر  کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی نے بلارنگ ونسل دکھی انسانیت کی خدمت کی۔تفصیلات کےمطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے مرحوم عبدالستار ایدھی کےصاحب زادے فیصل ایدھی سے ملاقات کی،ملاقات میں امریکی سفیر نے ایدھی صاحب کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور ایدھی فاونڈیشن کو ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے رنگ ونسل سےبالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کی،عبدالستار ایدھی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کےمشن کو آگے بڑھایا۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ ایدھی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں،دکھی انسانیت کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،دکھ کی اس گھڑی میں امریکی حکومت اور عوام  عبدالستار ایدھی کےاہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes