لاہور میں نان بائیوں نے روٹی مہنگی کر دی

Published on May 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments


لاہور ( یواین پی ) روٹی کی قیمت میں نان بائیوں کی جانب سے خود ساختہ اضافہ، روٹی کی قیمت 2 روپے کے اضافے کے بعد 10روپے کی ہوگئی- تفصیلات کے مطابق لاہور میں آٹے کی قیمت بڑھتے ہی نان بائیوں نے روٹی بھی مہنگی کر دی۔ لاہور میں روٹی کی قیمت میں نان بائیوں نے خود ساختہ 2 روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد اب روٹی 10روپے کی ہوگئی۔نان بائیوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ پہلے آٹے کا تھیلا 850 روپے میں مل رہا تھا، اب اس کی قیمت 1070 روپے ہو گئی ہے جس کے باعث روٹی 10 روپے میں بیچنے پر مجبور ہیں۔ روٹی کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز پہلے ہی مہنگی ہو چکی ہے، اب روٹی کا نوالہ بھی ان سے چھینا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آٹے کی قیمت کنٹرول کرے تاکہ انہیں سستی روٹی میسر آسکے۔دوسری طرف پاکستان کی تاریخ میں رواں سال گندم کی پیداوار کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اس سال گندم کی ریکارڈ 28 اعشاریہ 75 ملین میٹرک ٹن پیداوار ہوئی جو کہ جو پاکستان کی تاریخ میں سب سےزیادہ ہے جب کہ گزشتہ 10 برسوں میں گندم کی پیداوار کم تھی ، جس میں اب نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کسانوں کو محنت کا بہترین معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کی کسان دوست پالیسیزکےمثبت نتائج ملے، جس کے باعث گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال گندم پیداوار میں 5 ملین میٹرک ٹن کا اضافہ ہوا، پنجاب رواں سال گندم میں خود کفیل ہوگا اور قلت نہیں آئے گی، اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیےجارہے ہیں اور گندم کی ریکارڈ پیداوار کو محفوظ بنانے کے لیے ہدایات دے دی گئی ہیں جب کہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes