آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کر کے ہی ہم ملکی ترقی کے لیے بہتر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on July 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

DCO
وہا ڑی (یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ آبادی اور وسائل میں توازن پیدا کر کے ہی ہم ملکی ترقی کے لیے بہتر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں یہ بات انہوں نے ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ،ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، پی آر ایس پی کے توقیر اکرام ڈسٹرکٹ یونٹ منیجر پلان پاکستان عمران جاوید ، ڈاکٹر احمد نواز،چودھری محمد اسلم اور دیگر موجو دتھے ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ ہمیں اپنے وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل کا شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس مقصد کے لیے بہبود آبادی محکمہ کے ملازمین اپنے بنیادی فرائض کو انجام دیتے ہوئے عوام الناس تک وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل کا پیغام پہنچائیں انہوں نے کہا حکومت پنجاب بھی اس حوالہ سے ضروری اقدامات کررہی ہے اور محکمہ کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی مانیٹرنگ کا مؤثر نظام وضع کیا گیا ہے اس موقع پر ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے محکمہ کی کارکردگی سے اجلاس کو آگاہ کیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme