آصف علی زرداری کاکراچی میں’’ پاک فوج‘‘ کے اہلکاروں پر حملے کا نوٹس

Published on July 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 325)      No Comments

3
اسلام آباد(یوا ین پی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کراچی میں پاک افواج کے اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ شہید اہلکاروں کے قاتلوں کو فوری قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ایک تعزیتی بیان میں سابق صدر نے کہا کہ دہشتگردی کسی صورت میں برداشت نہ کی جائے اور دہشتگردوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ آصف علی زرداری نے شہید اہلکاروں کی ارواح اور ان کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes