پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں،میاں رضاربانی

Published on August 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments


اسلام آباد (یو این پی) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے موثراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ خاص طور پر قانون سازی ، حکومت کی جوابدہی اور شفافیت کے ذریعے پارلیمنٹ کے کردار کو مزید اجاگر کیا جارہاہے ۔ انہوں نے نوجوان انٹرنز پر زور دیا کہ وہ پارلیمان کے سفیر کے طور پر پارلیمان کا پیغام عوام تک پہنچائیں گے اور رابطہ کاری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت مشکلات او ر مسائل کو عزم اور حوصلے کے ساتھ حل کرکے ہی مضبوط ہوتی ہے اور پارلیمان کی توقیر کے بغیر جمہوریت کے ثمرات سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا۔میاں رضاربانی نے مختصر مدتی انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والوں نوجوان انٹرنز کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک نے کہا کہ ایوان بالا نے مختلف پروگرامز کے ذریعے نوجوان نسل کوپارلیمان کے کام کے طریقہ کار ، جمہوری عمل ، قانون سازی میں پارلیمان کے کردار اور دیگر اہم پہلوؤں پر آگاہی دی ہے۔ جبکہ سینٹ نے بھی نئی نسل کے خیالات اور توانائی سے بھرپور فائدہ اٹھایا ہے اور ادارہ جاتی سطح پر کام کی نئی قدروں کو فروغ ملا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes